12 اگست 2016 - 09:07
ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف انقرہ پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ترکی کے حکام سے ملاقات اور مذاکرات کے مقصد سے اس ملک کے دارالحکومت انقرہ پہنچ گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ترکی کے حکام سے ملاقات اور مذاکرات کے مقصد سے اس ملک کے دارالحکومت انقرہ پہنچ گئے ہیں۔ محمد جواد ظریف آج جمعے کے دن پہلے ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو کے ساتھ ملاقات کریں گے اور اس کے بعد وہ صدر ہاؤس میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان سے ملاقات کریں گے۔

ترکی میں ہونے والی حالیہ ناکام بغاوت کے بعد کسی بھی ایرانی عہدیدار کا یہ پہلا دورۂ ترکی ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ اس دورے میں دو طرفہ تعلقات اور تازہ ترین علاقائی اورعالمی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔

/169